آپ آف لائن ہیں
ہفتہ8؍ صفر المظفّر 1442ھ 26؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آ ٹا چکی ایسوسی ایشن رائیونڈ نےآٹا 45 روپےکلو فروخت کر نےکا اعلان کر دیا ہے،ڈپٹی کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ آ ٹا چکی ایسوسی ایشن لاہور رائے ونڈ کے صدر و جنرل سیکرٹری نے شہر میں آٹا چکی 45 روپے فی کلو میں فروخت کر نے کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا ہے اور شہریوں کو45روپے فی کلو میں چکی کا آٹا دستیاب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں بھی چکی کو45روپے سے زائدآٹا فروخت نہیں کیا جائے گا اور 45روپے سے زائد قیمت پر آٹا فروخت کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔جنرل سیکرٹری آٹا چکی ایسوسی ایشن عبدالرحمن اور صدر آٹا چکی صدر آٹا چکی ایسوسی ایشن رائے ونڈ محمد نذیر نے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں ۔جبکہ فلمنگ روڈ پر اور چارجنگ کرنے پر چکی مالکان کو جرمانے کیے گئے ہیں۔

لاہور سے مزید