• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں کی بوسیدہ عمارتوں اور جھولوں بار ے حفاظتی اقدامات کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز ضلع ملتان نے تمام سرکاری سکولوں میں بوسیدہ عمارتوں اور جھولوں بارئے حفاظتی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،یہ فیصلہ سانحہ مظفر گڑھ میں معصوم بچوں کی شہادت کے پس منظر میں کیا گیا ہے،اس حوالے ڈی ای اوایلیمنٹری ملتان طارق حبیب فاروقی نے ضلع کے تمام ڈپٹی ڈی ای اوز ، اے ای اوز اور ایلیمنٹری و پرائمری سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سانحہ مظفر گڑھ میں معصوم بچوں کی شہادت کے بعد ضلع ملتان کے تمام سرکاری سکولوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔متعلقہ مراکز کے تمام ای اوز اپنے ڈپٹی ڈی ای او ز کے زیر نگرانی تین یوم سکولوں کا سروے کریں ۔سکولوں میں بوسیدہ اور خطر ناک بلڈنگ کی نشاندہی کریں ۔اور ایسی عمارات کو بچوں کے لیے ممنوعہ ایریا قرار دیا جائے ۔
تازہ ترین