• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کی کالونی بنا رہےہیں:محسن باری

ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری ،، جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ملتان ڈویژن کے صدر خالد حنیف لودھی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینے کے جھوٹے دعویدار عمران احمد نیازی پاکستان کو آئی ایم ایف کی کالونی بنا رہا ہے کیونکہ اس وقت معیشت مکمل طور پر آئی ایم ایف کے کنٹرول میں ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے برطانیہ کے صدر محسن باری، امریکہ سے آئے نعیم خان کے اعزاز میں خالد حنیف لودھی کی طرف سے دیئے گئےعشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں چوہدری حسین محمد، شیخ طارق، اعجاز کریم ججی، فلک شیر بھٹہ اور چوہدری نعیم نے بھی شرکت کی ۔
تازہ ترین