• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر آمد، افسروں کی غیر حاضر ی پر سیخ پا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عبدالعامر خٹک کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر میں اچانک آمد، منیجر آئی ٹی ، منیجر ایچ آر ، منیجر پروکیورمنٹ سمیت دیگر تمام اسسٹنٹ و ڈپٹی منیجرز کے غیر حاضر ہونے پر ڈپٹی کمشنر ملتان سیخ پا ہو گئے اور حاضری رجسٹر قبضہ میں لیکر سی ای او ناصر شہزاد ڈوگر کو انکوائری کرنے کے احکاما ت جاری کردیئے ہیں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ملتان عبدالعامر خٹک اچانک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر پہنچ گئے ، حاضری چیک کرنے پر 45ملازمین میں سے 10ملازمین موقع پر موجود تھے جس پر ڈپٹی کمشنر ملتان سیخ پا ہو گئے ، بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ملتان عبدالعامر خٹک کو متعدد شکایات ملی تھیں کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام منیجرز 12بجے کے بعد دفتر آتے ہیں اور 4بجے دفتر سے نکل جاتے ہیں، مذکورہ منیجرز کئی کئی لاکھ روپے تنخواہیں وصول کررہے ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان نے اچانک ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ کیا اور منیجرز کی غیر حاضری پر سی ای او کو فون کیا اور انکوائری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
تازہ ترین