• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیج ڈانسر خواتین سے زیادتی کے معاملےکا ڈراپ سین

ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹیج ڈانسر خواتین سے زیادتی کے معاملےکا ڈراپ سین ہو گیا۔پولیس کے مطابق خواتین کا لین دین مسئلہ تھا جنہوں نے بوگس کال کی تھی۔ واضح رہے کہ زکریا ٹاون کی رہائشی سٹیج ڈانسر آسیہ بی بی نے 15 پر کا ل کر کے اطلاع دی تھی کہ وہ منگل کی شب بوریوالہ میں شیخ فضل کے گھر ایک پروگرام کے لئے اپنی سہیلی 22 سالہ مصباح کے ہمراہ گئی تو وہا ں انہیں 10 نامعلوم افراد نے خالی مکان میں لے جا کر زیا دتی کا نشانہ بنایا اور ان سے 70 ہزار روپے بھی چھین لئے۔پولیس نے خاتون کی کال پر موقع پر جا کر تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ خاتون کا وسیم نامی شخص کے ساتھ 5 ہزار روپے لین دین کا معاملہ تھا ۔ایس ایچ ا و تھانہ بی زیڈ کے مطابق خاتون کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی ۔
تازہ ترین