• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی برائیاں قانون کی حکمرانی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،ظہورآفریدی

پشاور(وقائع نگار )ملک میں قانون کی حکمرانی کیلئے قوانین سے متعلق آگاہی ضروری ہے کسی بھی ملک کے اصول و ضوابط پر بلا امتیاز عمل کرنے سے قانون کی حکمرانی ممکن ہے جو ایک پر امن اور مہذب معاشرے کا طرہ امتیاز ہوتا ہے ان خیالات کا اظہارایس ایس پی آپریشن پشاور ظہور آفریدی نے شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور میں سی آر ایس ایس کے زیر اہتمام اولسی تڑون کے نام سے دو روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا وومن یونیورسٹی میں منعقدہ ورکشاپ میں چھ یونیورسٹیز کے طلبہ نے شرکت کی ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ عدم برداشت سمیت سماجی برائیاں قانون کی حکمرانی اور عملداری کی راہ میں رکاوٹ ہے اس پر قابو پانے سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے منشیات کا استعمال اور کاروبار معاشرے میں کئی برائیوں کو جنم دے رہا ہے جس پر عوام خصوصا نوجوانوں کے تعاون سے قابو پایاجاسکتا ہے بہترین ڈاکٹرزاور انجینئر دینے کے علاوہ معاشرے کو بہترین انسان فراہم کرنے کی ضرورت ہے پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عامر رضا نے کہاکہ جمہوریت میں عوام کو فیصلہ سازی میں اہمیت دی جاتی ہے ،حقیقی جمہوریت شمولیت اورشفافیت کا دوسرا نام ہے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ نفرتوں اور فرقوں میں بٹنے کی بجائے ایک دوسرے کے دست وبازو بنے ماہر تعلیم شگفتہ گل اورسی آر ایس ایس کے پروگرام منیجر مصطفی ملک نے کہا کہ معاشرے میںتمام طبقات کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہونےچاہیے آئین تمام شہریوں کو بلا امتیاز عقیدہ، مذہب فرقہ اور قبیلہ یکساں بنیادی حقوق فراہم کرنے کی ضمانت دیتا ہے جبکہ ایک حق سے روگردانی یا استحصال باقی حقوق کے استحصال کا زریعہ بنتی ہے۔پروگرام کے آخر میں طلبہ میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے
تازہ ترین