• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کا نام تبدیل، ٹرائبل سٹوڈنٹس فیڈریشن رکھ دیا گیا

پشاور (لیڈی رپورٹر)فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن نے تنظیم کا کا نام بدل کر ٹرائبل سٹوڈنٹس فیڈریشن رکھنے کا اعلان کر دیا ہے اور ساتھ ہی ضم شدہ اضلاع میں طلباء کیلئے اسکالر شیپ کا اجراء کرنے ،کوٹہ سیٹ الاٹ کرنے ،میڈیکل کالج وانجنئیرنگ کالج بنانے سمیت دیگر مطالبات کے حوالے سے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے پشاور پریس کلب میں فیڈریشن کے مرکزی صدر سعید اللہ ،سنئیر نائب صدر اسرافیل اورکزئی نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن پچھلے دس سالوں سے قبائلی طلباء کیلئے کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور طلبا ء کیلئے کوچنگ کلاسز اور کمپوٹر کورسز کا اہتمام بھی کرتی ائی ہے جبکہ ہر فورم پر طلبہ کیلئے اواز بھی بلند کی چونکہ اب فاٹا ضم ہو چکا ہے اسی لئے فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کا نا تبدیل کر کے ٹرائبل سٹوڈنٹس فیڈریشن رکھا گیا ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قبائلی ضم شدہ اضلاع کے طلباء کیلئے اسکالر شیپ کی منظوری پر عمل درآمد کرنے ،کوٹہ سیٹ ڈبل کرنے ،ضمد شدہ قبائلی اضلاع میں جو غیر سرکاری تنظیموں کے پراجیکٹ میں مقامی افراد کو مواقع دینے سمیت ضم شدہ اضلاع میں میڈیکل اور انجنیئرنگ یونیورسٹی قائم کی جائے۔
تازہ ترین