• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،کامران بنگش

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات کی نئی ذمہ داری کو بطور چیلنج قبول کیا ہے عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ ہر صورت نچلی سطح تک ہماری پالیسیوں کے ثمرات پہچنے چاہئے اور اس بارے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ بلدیات میں خیبرپختونخوا کے ڈیویلپمنٹ اتھاریٹیز کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں کیا کوہاٹ ڈیو یلپمنٹ اتھارٹی میں کچھ مکانات کے حوالے سے کامران بنگش نے احکامات جاری کئے کہ محکمہ بلدیات اس حوالے سے جلد از جلد وفاق سے رابطہ کرے اور اس معاملے کو حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اربن پراپرٹی ٹیکسز سے جہاں کہیں مسئلہ پیدا ہورہا ہے اس پر نئے بلدیاتی قانون کے تحت قابو پالیں گے۔خیبرپختونخوا نئے بلدیاتی ایکٹ سے ملازمین سمیت دیگر مسائل پر قابو پالیں گے اصلاحات کو ہر صورت نافذ کرکے رہیں گے
تازہ ترین