• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنچ تیرتھ مندر کی تعمیر و بحالی کے حوالے سے اجلاس

پشاور( وقائع نگار) پنچ تیرتھ مندر کی تعمیر و بحالی کے حوالے سے تمام مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر پشاور شہاب الدین کے زیر صدارت ہوا جس میں متحدہ امن کمیٹی کے سربراہ ونیشنل کمیشن آف پاکستان برائے انسانی حقوق و بین المذاہب ہم آہنگی کے صوبائی وائس چیئرمین مولانا حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں علماء اور عمائدین نے شرکت کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر شہاب الدین اور ڈی ایس پی سٹی عتیق شاہ خان نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال اور فرقہ وارانہ و بین المذاہب ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن تعاون درکار ہے اور قیام امن کیلئے تعاون انتظامیہ کی طرف سے جاری رہے گا ۔ اجلاس میں اہلیان علاقہ،علماء و معززین کا موقف و تحفظات کو سنا ‘اس کو حکام بالا تک پہنچایا جائے گا اور باہمی اتفاق و یکہجتی،گفت وشنید اور باہمی مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور نئے مسائل و ایشوز سے بچنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوامی تعاون مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے اور امن و امان کے قیام میں بھر پور کردار ادا کیا جائے۔
تازہ ترین