• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی وکلاء لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف میدان میں آگئے

پشاور(نیوزرپورٹر)نئے ضم شدہ اضلاع میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ رولز کے خلاف وکلاء میدان میں آگئے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت نئے ضم شدہ کے لئے بنائے گئے رولز مسترد کرتے اس کے خلاف خیبر پختونخوا بار کونسل سے رابطہ کرنے اور عوام کو آگاہ کرنے کیلئے مہم چلانے کا اعلان کیا اس سلسلے میں گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ میں قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے وکلاء کا اجلاس ہوا جس کی صدارت تاج محل آفریدی ایڈوکیٹ نے کی وکلاء نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت نئے ضم شدہ اضلاع کیلئے بنائے گئے رولز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نئے رولز ایف سی آر کے کالے قانون کی نئی شکل ہے نئی شکل میں ایف سی آر قانون دوبارہ عوام پر مسلط کرنے کی کوشش ہو رہی ہے جس کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس کے خلاف خیبر پختون خوا بار کونسل سے رابطہ کیا جائے گا ۔اور اس کے خلاف عوامی مہم چلائے جائے گی جس میں عوام کو نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں شامل رولز سے عوام کو آگاہی دی جائے گا اس سلسلے میں 28 جنوری کو قبائلی اضلاع کے وکلا ء کا اجلاس دوبارہ طلب کیا جائے گا جس میں ائندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔
تازہ ترین