آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ27؍جمادی الثانی 1441ھ 22؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مظفرگڑھ ، ایمبولینس نہر میں جا گری، مریض جاں بحق

پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں مریض کو اسپتال لے جانے والی ایمبولینس نہر میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار ایک مریض جاں بحق اور 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

واقعہ مظفر گڑھ میں خان گڑھ بائی پاس کے قریب پیش آیا جس میں ایک مریض کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جانے والی ایمبولینس مرغیوں سے بھرے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد نہر میں جا گری۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ ایمبولینس میں تشویش ناک حالت میں لیٹا ہوا مریض دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: پڈعیدن، خاتون 2 بچوں سمیت نہر میں کود گئی

ایمبولینس میں مریض کو علی پور سے کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ملتان منتقل کیا جا رہا تھا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید