• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایدھی ہوم کلفٹن میں لڑکیوں کی تشدد کی شکایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن میں واقع ایدھی ہوم پر جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ نے پولیس کے ہمراہ دورہ کیا تو وہاں موجود لڑکیوں میں سے7 لڑکیوں نے شیلٹر ہوم میں تشدد کی شکایات کے انبار لگادیئے ،ایس ایس پی ساؤتھ شیرازنذیر کے مطابق لڑکیوں نے وہاں سہولتوں کی عدم فراہمی سمیت، تشدد کرنے کی بھی شکایت کی اور بتایا کہ انکی ایک ساتھی قیصراکی وہاں لڑائی ہوئی تھی اور مدیحہ نے اسے مارا جو بعد ازاں مر گئی، تمام باتوں کے بعد مذکورہ 7 لڑکیوں کو ایدھی شیلٹرہوم سے سوشل ویلفیئرڈپارٹمنٹ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تازہ ترین