• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ترقی پانے والے 8 اے ڈی اور دو انسپکٹرز کے کراچی اور کوئٹہ تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ ایف آئی اے میں تعینات نئے ترقی پانے والے آٹھ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دو انسپکٹروں کے کراچی کے مختلف سرکلز اور کوئٹہ تبادلے اور تقرریاں کردی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن کے دستخط سے جاری کردہ مراسلہ نمبر 14/2020کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اقبال کا ٹرپل سی، علی حسن زرداری کا سی سی، رشید احمد شیخ کا سی بی سی، غلام اکبر زرداری کا اے ایچ ٹی سی، گل شیر مغیری کا ٹرپل سی، محمد سلیم ملک کا حیدرآباد، احمد جان خان کا اے سی سی کوئٹہ اور شفیع محمد کلہوڑ کا اے سی سی کوئٹہ کیا گیا ہے جبکہ ایک دوسرے نوٹیفکیشن نمبر 13/2020 کے مطابق گزشتہ روز ترقی پانے والے انسپکٹر حفیظ اللہ خان اور انسپکٹر علاء الدین کا بلوچستان زون، کوئٹہ تبادلہ کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین