• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی اجلاس ،پیپلز پارٹی کی رکن تنزلیہ قمبرانی نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے بعد پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے دعا کرائی،اجلاس کے آغاز پرپی ٹی آئی رکن سعید آفریدی نے نوشہرہ میں بچی سے زیادتی اور اس واقعہ میں اس کے جاں بحق ہونے پر دعا کرائی،رکن سندھ اسمبلی ادیبہ حسن نے شہدائے کشمیر کے لئے دعا کی درخواست کی ۔ پی ٹی آئی رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے ایوان میںکورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے اجلاس جاری نہ رکھنے پر زور دیا۔اس موقع پرڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے ایوان میںموجود ارکان کی گنتی کی ہدایت کی اور بعدازاں بتایا کہ کورم پورا ہے اجلاس چلنے دیں۔
تازہ ترین