• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی بڑی خوشخبری ہے، وزیراعظم

برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی بڑی خوشخبری ہے، وزیراعظم



وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی کو بڑی خوشخبری قرار دیا ہے ۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں پاکستان کےلیے مثبت تبدیلی بلاشبہ بڑی خوشخبری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹریول ایڈوئزری میں تبدیلی سے پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔

عمران خان نے مزید کہاکہ برطانیہ کی مثبت ٹریول ایڈوائزری سے ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش معاشی مسائل، روزگار کی فراہمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے حل میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی بہت بڑی پیشرفت ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ برطانیہ کی ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کا کریڈٹ قوم اور مسلح افواج کوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ بر طانیہ نے پاکستان میں سیکورٹی صورتحال کو بہتر بتاتے ہوئے اپنی ٹریول ایڈ وائزری تبدیل کردی، برطانوی شہریوں کے لیے شمالی علاقوں کا سفر محفوظ قرار دے دیا۔

پاکستان کے دفترخارجہ نے بھی برطانوی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں مثبت تبدیلی کا خیر مقدم کیا ہے۔

تازہ ترین