• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کے تمام مسائل حل کریں گے، عمران اسماعیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) طارق روڈ کے تاجروں کے8رکنی وفد نے گورنر سندھ سے ملاقات کی،تفصیلات کے مطابق جمعہ کو گورنر سندھ عمران اسماعیل سے طارق روڈ کے تاجروں کے 8 رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ، رکن صوبائی اسمبلی سعید آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں، کاروبار میں آسانی کے لئے کئے گئے اقدامات ، تاجروں کو درپیش مسائل اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنرسندھ نے اس موقع پر کہا کہ تاجروں کو کاروبار میں آسانیاں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں کیونکہ حکومت انہیں ملک کی معاشی ترقی کا پہیہ سمجھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے تمام مسائل حل کریں گے تاکہ وہ زیادہ یکسوئی کے ساتھ ملک کی معاشی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ امن و امان میں بہتری ، اسٹریٹ کرائمز، بجلی اور گیس کے مسائل کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وفد کے اراکین نے کہا کہ انہیں حکومت پر بھرپور اعتماد ہے اور وہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

تازہ ترین