کراچی ( اسٹاف رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں5 ڈالرکا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی قیمت فی اونس 1559ڈالر ہوگئی،ادھر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 150روپے کے اضافے سے90300روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 128روپے کے اضافے سے 77418وپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اوردس گرام کی قیمت 857روپے مستحکم رہی۔