• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سلو وکٹ سے بولر نہیں گھبرائے، فائدہ اٹھا کر فتح دلائی، بابر

سلو وکٹ سے بولر نہیں گھبرائے، فائدہ اٹھا کر فتح دلائی، بابر


  کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ فتح بہت ضروری تھی، بولرز نے شاندار بولنگ کی، یقین نہیں تھا کہ پچ اس طرح سلو ہو جائے گی، بولرز نے گھبرانے کے بجائے صورت حال کا فائدہ اٹھایا اور ٹیم کی جیت میں بہترین کردار ادا کیا۔ انہوں نے شعیب ملک اور احسان علی کی بیٹنگ کی بھی تعریف کی۔ میڈیا سے بات چیت میں بابر نے کہا کہ سلو پچ پر بولرز نے لائن اینڈ لینتھ پر رہتے ہوئے گیندیں کی جس کا ہمیں اچھا نتیجہ ملا۔ جیت کا کریڈٹ بولرز کو دیتا ہوں۔ البتہ پاور پلے میں زیادہ رنز حاصل کرنے کے طریقے پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کے اچھے آغاز کے باوجود ہمارے بولرز نے انہیں محدود کیا، ہماری فیلڈنگ بھی کافی اچھی رہی۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ نے کہا ہے کہ وکٹ میں سر پرائز تھا، بیٹنگ خاصی مشکل تھی، پاکستانی بولرز نے اچھی بولنگ کی، ہم نے 15سے20 رنز کم بنائے اور بولنگ کے دوران بہت زیادہ باؤنڈریز کھائی جس کا نقصان ہوا۔اب ہماری نظریں اگلی میچ پر ہیں اور جیت کو ہدف بنائیں گے۔ دوسرے میچ کے لئے ٹیم کا فیصلہ میٹنگ کے بعد کریں گے۔ محموداللہ نے کہا کہ نیا گیند بیٹ پر آرہا تھا مگر بعد میں بیٹنگ مشکل ہوگئی، پچ بھی تھوڑا سلو تھی جس کے باعث آخری اوورز میں رنز مشکل ہوگئے تھے۔دوسرے میچ میں بہترحکمت عملی کےساتھ میدان میں اتریں گے۔ محمود اللہ نے کہا شعیب ملک بہت زبردست کھیلے۔

تازہ ترین