• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ کرکٹ کی میزبانی نہیں چھوڑی، وسیم خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایشیا کپ کر کٹ ٹور نامنٹ چھوڑنے کے متعلق خبروں میں صداقت نہیں ہے ، پاکستان ہی ایشیا کپ کا میزبان ہے، بنگلہ دیش کو ایونٹ کی میزبانی کرنے کو نہیں کہا ہے۔ بنگلہ دیش کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم مارچ کے اختتام پر پاکستان آئے گی۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، پی سی بی اپنی جانب سے آئی سی سی کے 3ایونٹس کی میزبانی کے لیے بھی پیش کش کرے گا۔8 سال میں آئی سی سی کے 30 ٹورنامنٹس ہونے ہیں۔ایم سی سی کے خلاف دو میچز قذافی اسٹیڈیم اور 2 ایچیسن کالج میں کھیلے جائیں گے۔اس بار پوری پی ایس ایل پاکستان میں کرا رہے ہیں۔ ایشیا کپ دو مقامات پر کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔ بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کی صورت میں ہمارے پاس 2021 میں بھارت نہ جانے کا آپشن ہوگا۔ 2023 سے 2031 تک آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کے لئے کوشش کررہے ہیں۔

تازہ ترین