• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فتح کا کریڈٹ بولرز کے نام، خوش ہوں میں نے حصہ ڈالا، شعیب

فتح کا کریڈٹ بولرز کے نام، خوش ہوں میں نے حصہ ڈالا، شعیب 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے مین آف دی میچ شعیب ملک نے کہا ہے کہ فتح کا کریڈٹ بولرزلرز کو جاتا ہے۔ میچ کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کو اس جیت کی ضرورت تھی مجھے خوشی ہے کہ ٹیم کی کامیابی میں حصہ ڈالا۔ ٹیم سے ڈراپ ہونے پر مایوس نہیں تھا۔ شعیب ملک اب تک 112 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 2321 رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شروع کے وقت میں میں نے دیکھا کہ نئی گیند کو صرف غیر ذمہ دارانہ انداز کے بجائے آرام سے کھیلنا ہو گا جس کے لیے میں نے اسی پلاننگ کو اپنایا۔فتح کا کریڈٹ بولرز کو جاتا ہے، شروع کے اوورز میں انہوں نے عمدہ بولنگ کر کے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ فیلڈنگ بہت بہتر رہی، ہر کوئی اپنا کردار ادا کر رہا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم اگلے میچ میں بھی اسی پر فارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔

تازہ ترین