• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر19ورلڈ کپ: پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کی نذر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ میں جمعے کو پوچیف اسٹروم جنوبی افریقا میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کی نذر ہوگیا، دونوں ٹیمیںکوارٹر فائنل میں پہنچ چکی تھیں۔اس گروپ میں بنگلہ دیش ٹاپ پر رہا۔سپر لیگ کوارٹر فائنل میں جمعہ 31 جنوری کو بینونی میں گروپ ڈی کی نمبر ون افغانستان اور پاکستانکا مقابلہ ہوگا۔ جمعہ تک آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیزکوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ جمعے کو بارش شروع ہونے تک بنگلہ دیش نےٹاس ہارنے کے بعد کھیلتے ہوئے 25 اوورز میں نو وکٹ پر 106 رنز بنائے تھے۔ بنگلہ دیش کی جانب سےتنزید حسن نے34 رنز بنائے، پاکستان نے میڈیم پیسر محمد عامر خان کو کیپ دی جنہوں نے 30 رنز کے عوض چار، عباس آفریدی نے تین اور عامر علی نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

تازہ ترین