• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20:ایئر اور راہول کی ففٹیز،بھارت نے کیویز کو ہرادیا

آکلینڈ (جنگ نیوز) بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں چھ وکٹ سے ہرادیا۔ بھارت کے شرياس ائیر58 ناٹ آئوٹ اور اوپنر لوکیش راہول56رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان ویرات کوہلی نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔جمعہ کو ہوم سائیڈ نےاوپنر کولن منرو 59، کپتان کین ولیمسن 51اور راس ٹیلر54ناٹ آؤٹ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر 203 رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔ جواب میں کوہلی الیون نے ہدف ایک اوور پہلے ہی چار وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔ یہ چوتھا موقع تھا جب بھارت نے اس فارمیٹ میں چوتھی بار 200سے اوپر کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کر لیا۔یہ ٹی ٹوئنٹی کا نیا ریکارڈ ہے۔
تازہ ترین