• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (جنگ نیوز) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ کونسل کے تحت آل کراچی شطرنج اور اسکریبل ٹورنامنٹ ہوئے۔ شطرنج میں 12سے 16سال کی کیٹیگری میں کے جی ایس سے پہلی پوزیشن مومن فیضان دوسری اور تیسری پوزیشن بی وی ایس اسکول کے نصیب اور شامیر نے اپنے نام کی۔ 16سال سے زائد کی جماعت بندی میں آئی کیپ کے علی شاہ حسینی نے پہلی اور دوسری اور تیسری پوزیشن محمد عبدالسلام لائسیم اور ایس ایم بی فاطمہ جناح سے ملیحہ نے حاصل کی۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ایس ایم طارق رفیع نے انعامات تقسیم کیے۔
تازہ ترین