• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی حکام نے انگلش چینل سے 11 مائیگرنٹس گرفتار کر لئے

لندن (پی اے) فرانسیسی پٹرول بوٹ نے انگلش چینل میں ایک کشتی پکڑ لی، جس میں 11 مائیگرنٹس سوار تھے۔ فورس کو مقامی وقت 7.50 پر کشتی بوٹ کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو کہ کیلے سے نارتھ ایسٹ میں چار ناٹیکل میل کے فاصلے پر تھی۔ فرنچ میری ٹائم اتھارٹیز نے کہا کہ پکڑے جانے والے مائیگرنٹس میں ایک خاتون اور دو بچے بھی ہیں۔ مائیگرنٹس کی کشتی کو فورمنٹین پٹرول بوٹ نے پکڑا اور اسے کیلے لے جایا گیا۔ یہ مائیگرنٹس ایسے وقت پکڑے گئے ہیں جب ڈوور کینٹ میں درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ تمام مائیگرنٹس محفوظ ہیں۔ فرنچ حکام نے مصروف شپنگ لین اور خطرناک پانیوں کے بارے میں ایک بار پھر انتباہ جاری کیا ہے۔ جمعرات کو بھی چینل سے کم از کم 18 مائیگرنٹس کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جن میں سے سات کو بارڈر فورس حکام یوکے لے گئے تھے، یہ افراد جو خود کو شامی کہہ رہے تھے کو پورٹ آف ڈوور لے جایا گیا تھا۔
تازہ ترین