• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل برطانوی پارلیمنٹ کے سامنےبھارت کیخلاف مظاہرہ ہوگا

لیڈز (پ ر) بھارت میں متنازع شہریت قانون (CAA) اور قومی رجسٹریشن شہریت(NRC) کے خلاف ہفتہ25جنوری کو دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر مظاہرہ ہوگا۔ مظاہرے کا اہتمام انڈین ورکرز ایسوسی ایشن ، سائوتھ ایشین پیپلز فورم، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) عوامی ورکرز پارٹی، انڈین لیفٹ فرنٹ اور دیگر تنظیموں کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ مظاہرے میں برطانیہ بھر سے ترقی پسند، جمہوری، سیکولر اور انسانی دوست سیاسی و سماجی کارکن و عوام شرکت کریں گے۔ مظاہرہ کرنے والی تنظیمیںCAA اورNRCکو غیر قانونی، غیر آئینی، غیر جمہوری اور انسانیت کی تذلیل قرار اور اسے بھارتی مسلمانوں کے خلاف عدم مساوات گردانتے ہیں۔ ان تنظیموں کے مطابق بھارت پر مسلط مودی سرکار عوامی کو مذہبی جنون میں مبتلا کرکے ان کے سیاسی، معاشی اور معاشرتی حقوق سلب کرنا چاہتے ہیں۔ یہ قانون بھارتی کی ایکتا کو برباد کردے گا اور خطے کو غیر محفوظ بنادے گا جس میں غیر ملکی مداخلت اس خطے کو غلام بنادے گی۔ مظاہرے میں شرکت کے لیے برمنگھم سے کوچیں جائیں گی۔ 
تازہ ترین