• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحاج علی اکبر چشتی کی والدہ کی وفات پر مذہبی و کمیونٹی شخصیات کا اظہار افسوس

کیتھلے (محمد رجاسب مغل) مسلم ایسوسی ایشن کیتھلے کے جوائنٹ سیکرٹری معروف سماجی و سیاسی شخصیت الحاج علی اکبر چشتی کی والدہ کے انتقال پر مختلف مذہبی رہنمائوں اور کمیونٹی کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا ہے۔ صاحبزادہ پیر نور العارفین صدیقی نیروی، صاحبزادہ پیر صوفی ریاض احمد اسلمی سجادہ نشین دربار عالیہ شاد پور شریف، مولانا طیب ہزاروی، علامہ محی الدین، علامہ فخر السلام، مولانا سلیم اختر صدیقی، مولانا قاری ہلال احمد خان، علامہ حافظ غلام سرور قادری، حافظ محمد عمر، مسلم ایسوسی ایشن کیتھلے کے صدر شوکت میرپوری، سیکرٹری جنرل الحاج ظفر اقبال جماعتی، حاجی محمد طارق، حاجی محمد ارشدچوہدری، محمد اسلم چوہدری آصف، چوہدری محمد ناظم، حافظ نسیم نقشبندی، سابق لارڈ میئر کونسلر ظفر علی، سابق لارڈ میئر کونسلر خادم حسین، سابق لارڈ میئر کونسلر عابد حسین جماعتی، جاوید بشیر اور دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے اللہ پاک سے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔
تازہ ترین