• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی کا انتخابی ایجنڈا بھارتی سیاست کیلئے زہرقاتل بن چکا،برطانوی جریدہ

لندن(کے پی آئی)برطانوی جریدے دی اکنامسٹ نے متعصب انڈیا کی شہ سرخی کیساتھ اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی مسلم مخالف پالیسیوں نے دنیا کی بڑی جمہوریت کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔برطانوی جریدے کی رپورٹ کےمطابق200ملین بھارتی مسلمانوں کو خدشہ ہے کہ مودی بھارت کو ہندو ریاست بنا رہے ہیں،جریدے نے افسوس کیساتھ لکھا کہ بی جے پی کا انتخابی ایجنڈا بھارتی سیاست کیلیے زہر قاتل بن چکا ہے۔دی اکانومسٹ کی شہ سرخی"متعصب انڈیا"کے نام سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہندوستان صرف ہندوں کا،بھارتی پردھان منتری ایک ہی وژن پر عمل پیرا ہے۔جریدے نے رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ ماہ بھارت نے اپنا قانون بدلا جس میں مسلمانوں کے علاوہ برصغیر میں تمام مذاہب کے پیروکاروں کو شہریت دینے کااعلان کیا۔بھارت نے اپنی ایک ارب سے زائدآبادی کو رجسٹرڈ کرنیکا بھی اعلان کیا ہے لیکن بھارت کے 200 ملین مسلمان اپنی بھارتی شہریت ثابت کرنے کیلیے کاغذات نہیں رکھتے،بھارتی شہریت نہ رکھنے والے شہریوں کیلیے حراستی کیمپ بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔بی جے پی کی متنازع پالیسیوں کیوجہ سے ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں،طلبا، سیکولرز یہاں تک کہ بھارتی میڈیا نے بھی مودی کیخلاف بولنا شروع کر دیا ہے،متعصبانہ پالیسیوں سے خون خرابے کا بھی خطرہ ہے۔رپورٹ میں بھارتی سپریم کورٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالت عوامی احتجاج پر بھی دھیان دے اورہمت دکھاتے ہو ئے ان اقدامات کو غیر آئینی قرار دے۔برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں بھارت میں حکومتی اقدامات کیخلاف بڑی تعداد میں احتجاج کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔
تازہ ترین