• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ جانیوالے ٹرک میں چھپے 223تارکین وطن بازیاب

برسلز(این این آئی) بلجیم میں 23تارکین وطن افراد ٹھنڈی اشیاء کو ٹرانسپورٹ کرنے والے ایک فرج ٹرک میں چھپے ہوئے تھے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بروگے شہر کی استغاثہ نے بتایاکہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام افراد کو جب ٹرک سے بازیاب کرایا گیا تو ٹرک میں درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹھنڈے ٹرک میں ان تارکین وطن میں تین خواتین بھی موجود تھیں۔ یہ تارکین وطن بلجیم سے ٹرک میں چھپ کر سرنگ کے راستے برطانیہ جانا چاہتے تھے۔
تازہ ترین