• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان کی سرکاری ویب سائٹوں پر سائبر حملہ

ایتھنز (اے پی پی) یونانی حکومت کی سرکاری ویب سائٹوں پر بڑا سائبر حملہ ہوا ہے۔ کابینہ کے ایک ترجمان سٹیلیو پیتساس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات گئے حکومت کی مختلف محکموں کی سرکاری ویب سائٹوں پر سائبر ہوا حملہ جس کے وجہ سے کچھ وقت تک کچھ ویب پیجز میں خرابی رہی۔انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد مناسب اقدامات کئے گئے جس کے بعد ویب سائٹس صحیح طریقے سے کام کرنے لگیں۔ واضح ر ہے کہ یونانی میڈیا نے گزشتہ دونوں کہا تھا کہ کئی سرکاری ویب سائٹس انکا نیفلر نامی ترک سائبر گروپ کے حملے کا شکار ہوئی ہیں۔
تازہ ترین