• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی آئرلینڈ کے سکولز کی چیف انسپکٹر کا مارچ میں سبکدوش ہونے کا اعلان

لندن ( جنگ نیوز) شمالی آئرلینڈ کے سکولز کی چیف انسپکٹر مس نوئل بیوک نےمارچ میں سبکدوش ہونے کا اعلان کیا ہے ۔وہ مئی 2011 سے تعلیم اور تربیت کے معائنہ کار (ای ٹی آئی) کی سربراہ ہیں۔ای ٹی آئی اسکولوں کے ساتھ ساتھ ابتدائی سالوں کیایجوکیشن کی فراہمی ، اور مزید تعلیم و تربیت کا معائنہ کرنے کی ذمہ دار ہیں ۔تاہم حالیہ برسوں میں ٹیچرز یونینز کی جانب سے صنعتی اقدام کی وجہ سے زیادہ تر سکولز نے معائنہ میں مکمل طور پر تعاون نہیں کیا اور مس بیوک نے اس رکاوٹ کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ مس بیوک نگرانی کے ساتھ ساتھ ہر دو سال بعد شمالی آئرلینڈ کے نظام تعلیم کے بارے میں وسیع پیمانے پر رپورٹیں پیش کرتی ہیں ۔ 2016 کی رپورٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ بہت سے طلبہ خاص طور پر پسماندہ بیگ گرائونڈ رکھنے والوں کو مناسب تعلیم نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے کچھ ایسے سکولز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جنہوں نے طلباء کو اپنے جی سی ایس ای کے نتائج سے خارج کردیا یا 13سال کے طلبا کو اے لیول بیٹھنے سے پہلے ہی چھوڑنے کی ترغیب دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کو طلبہ کے بہترین مفادات کی بجائے میڈیا میں شائع ہونے والی ٹیبلز میں اپنی حیثیت سے زیادہ فکر ہے ۔
تازہ ترین