• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا بنیادی کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے،علامہ حسین مسعودی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جعفر یہ الائنس پاکستان کے سینئر نا ئب صدر علامہ حسین مسعودی نے کہا ہے کہ بجلی، گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے بعد اب دیگر اشیائے خوردو نوش کے ساتھ آٹے کی قیمت میں بھی فی کلو 4سے 6روپے اضافہ کردیاگیا جو انتہائی تشویشنا ک ہے ریاست مدینہ کا بنیادی فلسفہ بنیادی حقوق کی فراہمی اور عوام کی مشکلات کا ازالہ ہے نہ کہ ان کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے حکومت کا بنیادی کام عالمی مالیاتی اداروں کی خواہشات کو پورا کرنا نہیں بلکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے بتایا جائے آج تک عوام کو کس مد میں ریلیف دیاگیا ،افسوس ابھی تک طرز حکمرانی نے درست سمت اختیار نہیں کی ڈالر قابو میں آرہاہے نہ پٹرولیم مصنوعات، اشیائے خوردونوش پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے والی پرائس کنٹرول کمیٹیاں تک غیر فعال ہوچکی ہیں ۔ہم روز اول سے یہ کہتے چلے آرہے ہیں کہ معاہدے عالمی مالیاتی اداروں سے ہوں یا دوست ممالک کے ساتھ ان میں توازن کے ساتھ عوامی مفاد کو مقدم رکھا جائے ۔اشیائے خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں غریب عوام کے چولہے بجھے ہوئے ہیں ایسے وقت میں عوام کا اعتبار حکمرانوں سے ختم ہوجاتا ہے حکومت کو چائیے جو وعدے اس نے عوام سے کئے تھے انہیں پورا کرے اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

تازہ ترین