• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثا ت اور واقعات میں3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) حب ریور روڈ لکی چڑھائی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے نامعلوم 40سا لہ شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کے پاس سے شناخت کے حوالے سے کوئی چیز نہیں ملی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کردی،کیماڑی آئل ٹرمینل میں کام کے دوران مزدور ٹینک میں گر کر جاں بحق ہوگیا ،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 24سالہ محمد عثمان متوفی کو کمپنی کا مالک عرفان جناح اسپتال لایا تھا،نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی کے قریب 19سا لہ نامعلوم نوجوان جاں بحق ہو گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے شناخت کے حوالے سے کوئی چیز نہیں ملی ، لاش سرد خانے منتقل کردی،علاوہ ازیں سپرہائی وے جمالی پل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زدمیں آکر 2 نوجوان 27 سالہ سجاد علی اور 22 سالہ سمیر زخمی ہوگئے،زخمیوں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

تازہ ترین