• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن سے سندھ رینجرز میں (DSR) کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران نے لیفٹیننٹ کرنل آفتاب ایس اوڈی جی رینجرز کی قیادت میں ملاقات کی، اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن عاصم احمد قائمخانی،ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کریم کھرل،اے ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی شمائل ریاض ملک بھی موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے سندھ رینجرز کے وفد کو کراچی پولیس آفس میں ان کی آمد پر خوش آمدید کہا اور DSR کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد دی۔
تازہ ترین