• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے اڈے پر چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمشید کوارٹر کے علاقے میں منشیات کے اڈے پر پولیس کے چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جمشید کواٹر پولیس نے بلوچ پاڑا میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، اور کانسٹیبل عرفان گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، پولیس نے امیر نامی ملزم کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
تازہ ترین