• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتہارات کا نظام تباہی کاسبب بنے گا، APNS فیڈرل کیپٹل کمیٹی

کراچی (جنگ نیوز) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی فیڈرل کیپٹل کمیٹی کا اجلاس 20؍ جنوری کو محسن بلال چیئرمین کمیٹی کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا کمیٹی کے اراکین نے متفقہ طور پر ایک قرار داد میں وفاقی حکومت کی مرکزیت پر مبنی اشتہاری پالیسی کے نفاذ کی مذمت کی۔ قرارد میں کہا گیا ہے کہ پی آئی ڈی کا اشتہارات کے اجراء کا موجودہ نظام اخباری صنعت کی تباہی کا سبب بنے گا اس سے نہ صرف اخباری ادارے دیوالیہ ہو جائیں گے بلکہ خصوصاً درمیانے اور چھوٹے اخبارات کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اراکین نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ اشتہارات کی مرکزیت پر مبنی پالیسی کے نفاذ کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور وزارت اطلاعات کو ہدایت کی جائے کہ وہ اے پی این ایس اور دیگر میڈیا اداروں کے ساتھ بامعنی مشاورت کرکے اس پالیسی پر نظر ثانی کرے۔ اجلاس میں محسن بلال( چیئرمین فیڈرل کیپٹل کمیٹی ) ،وسیم احمد (روزنامہ عوام کوئٹہ)، گوہر زاہد ملک (روزنامہ پاکستان آبزرور) ، سید امجد علی (روزنامہ جنگ )، طاہر مغل (روزنامہ نوائے پاک)، انصار بھٹی (ماہنامہ سینٹر لائن) اور رخسانہ صولت سلیمی (ہفت روزہ نکھار) نے شرکت کی۔

تازہ ترین