• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں پٹائی نہ کرتی تو آج گورنر نہ ہوتا، چوہدری محمد سرور

کراچی (جنگ نیوز) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اگر ماں پٹائی نہ کرتی تو آج گورنر نہ ہوتا۔ گوریوں کے دیس میں بھی سانولی مٹیار ہی دل کو بھائی۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو کے دوران (ڈمی) خواجہ آصف بھی موجود تھے جنہوں نے اپنی مزیدار گفتگو سے پروگرام کا لطف دوبالا کردیا۔ مزاح سے بھر پور شو کے ایک سیگمنٹ میں گورنر کے چھوٹے بھائی اُن کی شرارتوں کا پول بھی کھولتے نظر آئے۔ ہفتے کو نشر ہونے والے ”خبرناک“ میں جو دیگر موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے اُن میں ”مجسم خودداری نے مومن کو امر کر دیا اور عمران، ٹرمپ دوستی میں ملینیا کا کردار“شامل ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ ہفتے کو علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین