• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتیش و انتظامی معاملات،ایف آئی اے لاہور زون دو حصوں میں تقسیم

کراچی (اسد ابن حسن) لاہور زون ایف آئی اے میں تفتیش اور دیگر انتظامی معاملات میں بہتری لانے کے لیے زون کو دو حصوں میں بانٹ کر مختلف سرکلز اور شہر تقسیم کردیئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ ابوبکر خدابخش کے دستخط سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر ADG(N)-271-9 کے مطابق لاہور زون I میں اے سی سی سرکل، سی بی سی، اے ایچ ٹی سرکل، ٹرپل سی، امیگریشن، ای جی او اے، گوجرانوالہ اور گجرات سرکلز اور امیگریشن اور نارووال میں کرتارپور چیک پوسٹ جبکہ لاہور زون IIمیں ملتان سرکل، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے سرکلز شامل ہوں گے۔

تازہ ترین