• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ الازہر مصر کے نائب صدر کل کراچی میں سالانہ روحانی اجتماع سے خطاب کرینگے

کراچی (پ ر) ’’اسلام اور تصوف ‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی اجتماع میں شرکت کے لیے جامعہ الازہر مصر کے نائب صدر اور رکن پارلیمنٹ کی پاکستان آمدسلسلہ عظیمیہ کے زیر اہتمام سالانہ بین الاقوامی روحانی اجتماع بعنوان ’’ اسلام اور تصوف‘‘ 26 جنوری کو مرکزی مراقبہ ہال کراچی میں منعقد ہورہا ہے۔ عالم اسلام کی موقر اور ہزار سالہ قدیم جامعہ الازہر، مصر کے نائب صدر ڈاکٹر پروفیسریوسف عامر اور مصری پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر عبدالہادی ، سلسلہ عظیمیہ کی دعوت پر اس اجتماع میں شرکت کے لیے خاص طور پر پاکستان آرہے ہیں۔اس علمی اجتماع میں پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، یورپی ممالک، روس، مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک سے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ اجتماع سے سلسلہ عظیمیہ کے سربراہ خواجہ شمس الدین عظیمی، پروفیسر ڈاکٹر پروفیسر یوسف عامر، ڈاکٹر عبدالہادی، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی اور دیگر خطاب کریں گے۔

تازہ ترین