• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جرمنی، مسلح شخص کی راہگیروں پر فائرنگ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

جرمنی، مسلح شخص کی راہگیروں پر فائرنگ، 6 افراد ہلاک


میونخ(جنگ نیوز)جرمنی میں ایک مسلح شخص نے عوامی مقام پر راہگیروں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے6افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا، فائرنگ کا واقعہ جنوب مغربی ریاست باڈن ورٹمبرگ میں پیش آیا، ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سےہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی جنوب مغربی ریاست باڈن ورٹمبرگ کے ایک شہر ‘روٹ اَم زے‘ میں مسلح شخص نے ایک عمارت سے باہر نکلنے والے راہگیروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین