• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عراق، امریکی افواج کے انخلاء کیلئے ہزاروں افراد کا احتجاج

عراق، امریکی افواج کے انخلاء کیلئے ہزاروں افراد کا احتجاج


بغداد (اے ایف پی، جنگ نیوز)عراقی کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فوج کے انخلاء کیلئے ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، امریکا کیلئے عراق کی فضائی حدود بند کرنے اور عراق امریکا سیکورٹی معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ، امریکا مردہ باد، قابض نکل جاو کے نعرے، مظاہرین جمعے کی صبح سے ہی بغداد کے وسط میں جمع ہونا شروع ہوگئے تھے تاہم کچھ گھنٹوں کے بعد یہ علاقہ لوگوں سے کھچا کھچ گیا۔ مظاہرین نے عراقی قومی پرچم اور پلےکارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی افواج کی عراق میں موجودگی کے خلاف نعرے درج تھے۔

تازہ ترین