• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارک چیئرمین شپ پاکستان کو دینے کیلئے’’پرجوش‘‘ ہیں، نیپالی وزیر

کراچی(نیوز ڈیسک) نیپال کے وزیر خارجہ پرادیپ کمار گیاوالی کاکہناہےکہ نیپال سارک کی چیئرمین شپ پاکستان کے حوالے کرنے کے لئے ’’ تیار اور پرجوش ‘‘ ہے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق 2014سے سارک چیئرمین شپ رکھنے والے ملک نیپال کے وزیرخارجہ کاکہناہےکہ نیپال یہ پوزیشن پاکستان کے حوالےکرنے کیلئے پرجوش ہے، انہوں نے اس امیدا کاظہار کیاکہ نئی دہلی اور اسلام آباد خطے کو درپیش خطرات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرلیںگے، نیپالی وزیر نے بھارت کو بھی یقین دہانی کروائی کہ وہ اپنی زمین کسی بھی پڑوسی ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے اور نہ ہی نیپال کسی کھیل کا حصہ بنے گا۔نیپالی وزارت داخلہ میں بھارتی صحافیوں سے گفتگو میں پرادیپ کمار گیاوالی کاکہناتھاکہ نیپال سارک چیئرمین شپ پاکستان کے حوالے کرنے کیلئے نہ صرف تیار ہے بلکہ بہت بہت زیادہ پر جوش بھی ہے کیوں کہ نیپال کو مذکورہ ذمہ داری اٹھاتے ہوئے 4 سال گزر گئے ہیں۔

تازہ ترین