• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں 3 درجن وارداتیں، شہری جع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،سرقہ بالجبر ، سٹریٹ کرائم ،نقب زنی ، چوری اور خیانت مجرمانہ کےتین درجن سے زائد وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ چار کاریں اور 13 موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔ جبکہ ایک کار اور ایک گاڑی چھین لی گئی، جڑاوں شہروں کی پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے کے بھی مقدمات درج کر لیے ۔،تھانہ سٹی کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سواروں نے تحسین نامی شخص سے اسلحہ کی نوک پر موبائیل چھین لیا تھانہ رتہ امرال کےعلاقے میں محمد الیاس سے نقدی ،اے ٹی ایم اور ڈرائیونگ لائسنس چھین لیا گیا ،تھانہ بنی کے علاقے میں راحیل ظفر سے تین مسلح افراد 80 ہزار روپے تھانہ نیو ٹائون کے علاقے میں دو مسلح افراد حفیظ احمد سے آر آئی پی 7475 موٹر سائیکل چھین کر لے گئے ، تھانہ صادق آباد کے علاقےمیں دو مسلح افراد ریسٹو رنٹ سے اسلح کی نوک پر 45ہزار روپے ایک موبائل ،12 کلو تازہ مچھلی لوٹ کر لے گئے ، تھانہ ویسڑیچ کے علاقے میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار سہیل رزاق سے 23ہزار روپے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار سمیع اللہ سے اسلحہ کی نوک پر 62 ہزار روپے اسی تھانہ کے علاقے مصریال روڈ پر موٹر سائیکل سوار سے ساڑھے 7ہزار روپے تھانہ سول لائن کے علاقے انڈس روڈ پر ایک مسلح شخص لیفٹننٹ کرنل سید یاسر جاوید سے 25 ہزار روپے کی نقدی اے ٹی ایم لے گیا ، تھانہ ائر پورٹ کے علاقے ریلوے سکیم نائن میں رمیض شہزاد سے تئیس ہزار روپے اور دیگر دستاویزات چھین لی گئیں ۔ تھانہ واہ کینٹ کے علاقے سے اعجاز احمد سے دو مسلح موٹر سائیکل سوار دو ہزارروپے چھین کر لے گئے تھانہ کلر سیداں سے مظہر کا موٹر سائیکل ، تھانہ مندرہ کے علاقہ سے خورشید کی کار تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سے عماد احمد ،تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سے سلیم خان کا موٹر سائیکل تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ سے عبد الخلیل کی کار،تھانہ ریس کورس کے علاقہ سے اظہر الطاف بیگ کی موٹر سائیکل ،نصیر آباد کے علاقے سے فیاض احمد کی موٹر سائیکل ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ سے عاقب کی موٹرسائیکل ،تھانہ کینٹ کے علاقہ سے عبدالکریم کی کار،تھانہ صادق آباد کے علاقہ سے یاسر ، دلبر خان ،فرحاد کی موٹر سائیکلیں اور احسن شکیل کی پک اپ چور لے اڑے ، تھانہ بنی کے علاقہ سے مغیرسہیل کی موٹر سائکل ،تھانہ نیوٹاون کے علاقہ سے نعیم اقبال اور حفیظ احمد کی موٹر سائیکل اور نور محمد کی کار چوری ہوگئی ۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ سے محمد مزمل،تھانہ پیر ودھائی کے علاقہ سے عمر خطاب کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ۔ تھانہ سٹی کے علاقہ سے عزیز علی کے گھر،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں ڈاکٹر آصف محمود ،تھانہ صادق آباد مظہر عباس محمد یاسر،علاو الدین ، تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ سے عمران یامین ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ سے عمران خان تھانہ واہ صدر کے علاقہ سے نصیب گل تھانہ جاتلی کے علاقہ سے طور ارباز خان ،ربنواز ارسلان یقین ،محمد اشرف ،تھانہ روات ساجد عزیز ،تھانہ کہوٹہ راجہ ظہور اور مری میں مقصود احمد کے گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔اور چور گھروں کاقیمتی سامان لے اڑے ۔تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں محمد نواز، تھانہ کینٹ کے علاقہ میں محمد شہباز، تھانہ نیو ٹاون کے علاقہ سے سرتاج عالم ، انعم مجید،تھانہ صادق آباد کے علاقہ سے سعدیہ ،تھانہ بنی کے علاقہ میں بشریٰ ایاز، تھانہ نیوٹاون کے علاقہ سے شہریار خان ، نوید احمد ، ایاز کرامت اور تھانہ سٹی کے علاقہ سے محمد شہباز سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،قیمتی اشیائے ،زیوارت اور نقدی لوٹ لی گئی۔
تازہ ترین