• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو پولیٹن کارپوریشن، سی ڈی اے ،ٹیکس وصولی تنازعہ کیس ، بغیر سماعت ملتوی

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی رخصت کے باعث میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور سی ڈی اے کے درمیان ٹیکس وصولی تنازعہ سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔پراپرٹی ٹیکس جمع کرنے پر سی ڈی اے کے خلاف ایم سی آئی نے درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت سی ڈی اے کو پراپرٹی ٹیکس جمع کرنے سے روکے اور تین سالوں میں جمع کئے گئے چار ارب روپے ایم سی آئی کے حوالے کئے جائیں۔
تازہ ترین