• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ کی لینڈایکوزیشن کیلئے چار بلین کے فنڈز موجود ہیں ،کمشنر

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی ڈویثرن کیپٹن(ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ رنگ روڈ پیک آور میں جڑواں شہروں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ مستقبل میں اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی تبدیلی میں بھی معاون ثابت ہو گی۔ یہ بات انہوں نے راولپنڈ ی میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ ہیوی گاڑیوں اوربھاری لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی ہے اس حوالے سے بہتر کوالٹی اور معیارپہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حادثات پیش آنے کی صورت میں فوری ریسپانس کے لئے پولیس کی ایچ آر ، وہیکلز اور پولیس فورس کو بھی پی سی ون میں شامل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ کی لینڈ ایکوزیشن کے لئے چار بلین کے فنڈز موجود ہیں ۔انہوں نے ڈی سی اور ڈی جی آر ڈی اے کو ہدایت کی کہ لینڈایکوزیشن کا کام جلدمکمل کیا جائے تاکہ مالی سال کے اختتام پر یہ فنڈز ضائع نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کی ڈویلپمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے رنگ روڈ کے دونوں اطراف میں ٹائونز کی پلاننگ بھی زیر غور ہے۔
تازہ ترین