• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکلالہ کینٹ بورڈ نے ہارلے سٹریٹ کے سکول کو ڈی سیل کر دیا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) ہارلے سٹریٹ راولپنڈی میں واقع نجی سکول کو ڈی سیل کرنے کے احکامات پر سی ای او ، اسسٹنٹ سیکرٹری ، ایڈیشنل سی ای او چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے اقدام کو سراہتے ہیں ، بچوں کی تدریسی سرگرمیاں بحال کر کے علم دوستی کا ثبوت دیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار آ ل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا،مرکزی سینئر نائب صدر ایپسما چوہدری محمد فرقان، رانا شاہد، محمد عثمان، چوہدری قیصر، راجہ محمد وسیم سیفی ، طارق رحمان، چوہدری ناصر محمود اور کامران ضمیر اور حسن جاوید نے اپنے مشترکہ بیان میں کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران کی تعریف اور بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین