• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس فیصلے،3مجرموں کو سزائے موت، 12کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے چوبیس جنوری کو 476مقدمات کا فیصلہ کر کے زیرسماعت کیسز میں 609افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق 177ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے گزشتہ روز قتل کے 49اور منشیات کے 61 مقدمات کا فیصلہ سنایا جبکہ پنجاب میں قتل کے 24 اور منشیات کے43، اسلام آباد میں قتل کے ایک منشیات کے 2، سندھ میں قتل کے 22اور منشیات کے 12، خیبر پختونخوا میں قتل کے ایک منشیات کے 4جبکہ بلوچستان میں قتل کے ایک کیس کا فیصلہ ہوا، تین مجرموں کو سزائے موت 12 کو عمر قید دیگر 28 مجرموں کو کل چالیس سال سے زائد قید اور 8089936 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ دوسری طرف 123سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 182دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ 154ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 184مقدمات کا فیصلہ کیا ۔
تازہ ترین