• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی یونیورسٹی طلبا تصادم کیس ،8ملزمان کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی وڑائچ نے اسلامی یونیورسٹی طلبا تنظیموں کے تصادم کیس میں گرفتار8 ملزمان امیر اللہ ، ہادی اللہ ، علی نقی عمار ، مستفیظ ، سرفراز ، عبد الصمد ، نور ، محمد اصغر کیدرخواست ضمانت پر مدعی کے وکیل سے دلائل طلب کر لئے ہیں ۔ جمعہ کو سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا نے ضمانت کی درخواستوں پر بحث کی جبکہ وقت کی کمی کی وجہ سے مدعی کے وکیل بحث نہیں کر سکے جس پر عدالت نے مدعی کے وکیل کو آئندہ سماعت پر بحث کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت25 جنوری تک ملتوی کر دی ہے ۔
تازہ ترین