• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10فروری سے کنٹونمنٹ بورڈز میں ایک لاکھ پودے لگائے جائینگے

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) 10فروری سے 10مارچ تک راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اور چکلالہ کنٹونمنٹ میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن چیک کر کے انہیں پابند کیا جائے کہ پک اور ڈراپ گاڑیوں کو پارکنگ کی سہولت فراہم کریں۔ چہان ڈیم کا 95فیصد کام مکمل ہو چکا۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن (ر) محمد محمود نے اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈئر اعجاز قمر کیانی کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اسٹیشن کمانڈر نے کہا کہ گلوریس راولپنڈی اچھا منصوبہ ہے۔ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت 10فروری سے 10مارچ تک ایک لاکھ پودے لگانے کیلئے جگہ کا تعین کر لیا گیا۔ جنوری سے شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔ سنگ جانی فلٹریشن پلانٹ کی ڈرین مرمت نہ ہونے کے باعث راولپنڈی کو پورا پانی نہیں مل رہا۔ کمشنر نے ڈی سی کو ہدایت کی صدر واران اڈے کو پارکنگ بنایا جائے‘ بعدازاں یہاں پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائیگا۔
تازہ ترین