• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھوس شواہد نہ ہونے پر مذہبی منافرت پھیلانے کاملزم بری کرنے کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین راولپنڈی کے جج عبدالرحیم نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں ملوث ملزم کو ٹھوس شواہد نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دیدیا، سی ٹی ڈی پولیس نے گزشتہ سال اکیس جون کو فیس بک کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں یاسر عباس عرف یاسری کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا، عدالت نے وکیل صفائی سید ممتاز حسین شیرازی کے دلائل مکمل ہونے پر گزشتہ روز ملزم کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔
تازہ ترین