• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازشوں کا نہ تھمنے والاسلسلہ آج بھی جاری ہے‘بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ناصر بلوچ نے کہا ہے کہ بی ایس او نے ہمیشہ سنجیدہ سیاسی عمل کے ذریعے قوم کے لئے جدوجہد کو مستحکم کیا ۔کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ تنظیمی اداروں کی تکمیل اور آئینی طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لئے تنظیم کاری مکمل کریں تاکہ شفاف طریقے سے اداروں کو مکمل کرکے دنیا کو پیغام دیا جاسکے کہ بلوچ سیاست نعرہ بازی اورغلط روایتی طرز سیاست سے ہٹ کر حقیقی بنیادوں میں تنظیم کاری کے ذریعے قومی جدوجہد کو مستحکم کررہی ہے تنظیمی ڈسپلن اور تنظیمی ساتھیوں کی عزت و احترام پر سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا، تنظیم میں اختلاف رائے بحث و مباحثہ کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، مثبت اختلاف رائے ہی تنظیمی اداروں کی مضبوطی کا سبب بنتا ہے لیکن اختلاف رائے کے ہوتے ہوئے دوستوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنی آئینی و اصولی ذمہ داریوں کا احساس کریں۔ انہوں نے مزید کہاکہ بی ایس او کو 1967 سے لیکر آج تک بیرونی اور اندرونی مشکلات کا سامنا رہا ظلم ،تنظیمی ساتھیوں کی شہادت اور تعلیمی اداروں میں ہمیشہ قدغن کا سامنا رہا جبکہ ہماری یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے لئے سازشوں نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری رہا اس تمام صورتحال میں کارکنوں کی ذمہ داروں ہے کہ تنظیم کے اندرونی ایشوز پر منفی مہم کا آئینی طریقے سے مقابلہ کریں اور کونسل سیشن سمیت تمام تنظیمی فورم کے شفاف انعقاد کے لئے چیئرمین نذیر بلوچ کی قیادت میں مرکزی کابینہ و سینٹرل کمیٹی کے دوستوں کا ساتھ دیں۔
تازہ ترین